دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم PJF متحدہ عرب امارات کا ماہانہ اجلاس پاکستان ایسوسی ایشن دبئی PAD میں ہوا جس میں PAD کے صدرڈاکٹر فیصل اکرام کو "گیسٹ ان ٹاو¿ن" میں مدعو کیا گیا- PJF کے اجلاس میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر، سینئر نائب صدرسعدیہ عباسی، نائب صدر سبط عارف، مظفر رضوی، فنانس سیکرٹری ارشد انجم، انفارمیشن سیکرٹری اعجاز احمد گوندل، ایگزیکٹو باڈی کے ممبران سہیل خاور، احمد قریشی، کاشان تمثیل ہاشمی اور پی جے ایف کے ممبر راجہ اسد خالد نے شرکت کی- پاکستان جرنلسٹس فورم PJF، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی PAD کا آفیشل ونگ ہے جو حکومت دبئی کے جاری کردہ لائسنس اور قوائد و ضوابط کے تحت کام کر رہا ہے- PJF کے ماہانہ اجلاس میں ہر ماہ پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ اور اہم افراد کو "گیسٹ ان ٹاو¿ن" میں اظہار خیال کے لئے دعوت دی جاتی ہے- اس بار پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدرڈاکٹر فیصل اکرام کوPJF کے عہدیداران سے بات چیت کے لئے مدعو کیا گیا- ڈاکٹر فیصل اکرام نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے لمبے اور کٹھن سفر کے بارے بتاتے ھوئے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی PAD کی موجودہ صورت کٹھن مراحل سے گزر کر وجود میں آئی ہے- ہمیں PAD کی نئی بلڈنگ، پاکستان میڈیکل سینٹراورآڈیٹوریم کی تعمیر میں دن رات محنت کرنا پڑی ہے جس پرPAD کی ٹیم خراج تحسین کے لائق ہے جبکہ اس بڑے پروجیکٹ کی تکمیل امارات میں مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے ممکن ہوئی- کئی سال کی تگ و دو کے بعد آج PAD، PMC اور آڈیٹوریم کی عمارات پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہیں اور یہاں مقیم پاکستانیوں کی پہچان ہیں- PMC سے نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر اقوام عالم کے لوگ بھی استفادہ کر رہے ہیں- PMC کے ماہرڈاکٹر مریضوں کو بہترین اور سستی طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جبکہ PMC جدید لیبا رٹریز اور میڈیکل ایکوئپمنٹس سے مزین ہے- PAD کےگیارہ 11 ونگز ہیں جو ایک سسٹم کے تحت پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے کا م کر رہے ہیں- ڈاکٹر فیصل اکرام نے بتایا کہ PAD کا ایک اپنا ویڑن ہے جس کے تحت ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے اپنی کوشش کر رہے ہیں- PAD کی سروسز کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے جس کے لئے ہمیں کمیونٹی کی طرف سے مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے- لہذا صاحب ثروت اور مخیر حضرات کو آگے آ کر بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے اپنے حصہ کا فرض ادا کرنا چاہیے- ڈاکٹر فیصل اکرام نے PJF کے عہدیداران سے کہا کہ وہ اپنے قلم کے زریعے لوگوں کی توجہ PAD کے آنے والے پروجیکٹس کی طرف دلائیں تا کہ نئے منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں- اس موقع پرپاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو پاکستان جرنلسٹس فورم کے نئے عہدیداران برائے سال 2023-2024 کا اطلاعی خط سب کی موجودگی میں پیش کیا گیا-