اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سیدو پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس ،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں ایسے واقعات سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل جذبے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم شرپسند عناصر کی مذموم سازش کو بے نقاب کرنے اور دہشتگردی کے واقعات کے خلاف متحد ہے۔
پرویز اشرف، زاہد اکرم درانی کا مینگورہ میں پولیس اہلکاروںکے جاں بحق ہونے پر افسوس
Jun 09, 2023