اسلام آباد(نا مہ نگار)مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کو 24 گھنٹے حرم ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، ترجمان وزارت مذہبی امور حرم آمد و رفت کیلئے عازمین کرام کو فی الوقت 190 جدید ترین مسافر بسیں مہیا کی گئی ہیں، حج سے قبل عازمینِ حج کی تعداد مکمل ہونے پر بسوں کی تعداد 360 تک پہنچ جائے گی، پاکستانی عازمینِ کرام کو عزیزیہ اور بطحا قریش نامی بستیوں میں ٹھہرایا گیا ہے، مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کیلئے انتظامی لحاظ سے 9 رہائشی سیکٹرز قائم کیے گئے ہیں انہوں نے بتا یا کہ حرم کے اطراف میں اجیاد، غزہ، جرول اور کدی کے مقامات پر بس سٹاپس بنائے گئے ہیں ،عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے حرم کے داخلی خارجی راستوں پر 28حرم گائیڈز تعینات ہیں،نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت حج مشن کے دیگرشعبہ جات کے معاونین بھی حرم گائیڈ کی ڈیوٹی دینگے،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی تعداد50 ہزار 603 ہوگئی ، مکہ مکرمہ میں عازمینِ حج کی تعداد 35 ہزار 693 ہو گئی، نجی سکیم کے 4 ہزار عازمین بھی موجودہیں مدینہ منورہ میں سرکاری عازمینِ حج کی تعداد 14 ہزار 910 رہ گئی۔
پاکستانی عازمین کو 24 گھنٹے حرم ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جا رہی،ترجمان مذہبی امور
Jun 09, 2023