اسلام آباد (وقائع نگار)مسلم لیگ (ن)کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی طرف سے دیا گیا تاثر غلط ہے، 120 دن تب ہوں جب الیکشن ایکٹ کے نیچے کوئی درخواست دی گئی ہو ، ہمارے اٹھائے گئے سوال پر وزن تھا تو سپیکر نے الیکشن کمیشن کو بھیجا ، سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے جس کے تحت کرمنل کارروائی پر سٹے دیا جائے ، 10 مہینے سے یہ کیس لٹکا ہوا ہے ، کیا نواز شریف کا کیس 10 مہینے تک لٹک سکا تھا ، نواز شریف پاکستان آئے تو بیٹی کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا ۔