بجلی واجبات کی بروقت، 100فیصد وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،خرم دستگیر

 اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے توانائی(پاور ڈویژن)  انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر، پرائیویٹ اور گورنمنٹ صارفین سے بجلی واجبات کی بروقت اور 100فیصد وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ترجمان آئیسکو کے مطاق وفاقی وزیر انرجی (پاور ڈویژن) انجینئر خرم دستگیر خان نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران، چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر امجد خان، آئیسکو کے سینئر افسران، آئیسکو انجینئرز ایسویسی ایشن(آئی ای اے)اور پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے نمائندوں نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے وفاقی وزیر کو آئیسکو کی کارکردگی، ریجن میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں، گورنمنٹ و پرائیویٹ صارفین سے واجبات کی وصولی اور دیگر امور کے متعلق بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے آئیسکو کی کارکردگی پہ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے آئیسکو پہ بطور ڈسٹری بیوشن کمپنی دوہری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، آئیسکو کی بہترین کارکردگی کا اثر ملک کی دیگر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پہ بھی ہوتا ہے، آئیسکو افسران کو فیلڈ میں صارفین کے مسائل کے حل کے لئے مزید بہتر اقدامات اٹھانا ہونگے، آپ کا صارف آپ سے مطمئن ہوگا تو ہی آپ کی کارکردگی بہتر تصور کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن