کیوبا میں جاسوسی اڈے کے قیام کی خبریں غلط ہیں: جان کربی

Jun 09, 2023 | 11:38

وائٹ ہاؤس نےان خبروں کی تردید کی ہے کہ چین امریکی ساحل کے قریب کیوبا میں جاسوسی اڈہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ان رپورٹس کی صداقت کی تردید کرتے ہوئے ایم ایس این بی سی کو ایک بیان میں کہاکہ میں نے وہ پریس رپورٹ دیکھی ہیں یہ درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ "میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہم دنیا بھر میں چین کے اثر و رسوخ کی سرگرمیوں کے بارے میں فکر مند ہیں ہم اسے بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔دوسری طرف واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہےکہ "ہم اس کیس سے واقف نہیں ہیں اور اس کے نتیجے میں ہم اس وقت کوئی تبصرہ جاری نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں