جناح ہائوس پر حملہ کرنے والے ایک اورملزم کا اعترافی بیان

Jun 09, 2023 | 11:55

لاہور میں جناح ہائوس پر حملہ کرنے والے ایک اورملزم کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ۔مئی 9 کوجناح ہائوس پر حملہ ، جلا ئو، گھیرائو اور توڑ پھوڑ کرنے  ملزم ارضم جنید لاہور سے تعلق رکھتا ہے اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔ارضم جنید نے حملوں میں اعلیٰ عسکری قیادت کے افسران کا نام لے کر ہرزہ سرائی کی اور گھٹیا زبان استعمال کی۔ ملزم نے پاک فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور لوگوں کو اکسایا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوں۔ملزم ارضم جنید نے شرمناک اعتراف جرم میں کہا کہ 9مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں طے شدہ منصوبے کے تحت حملہ کیا۔جب سے پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی کا فوج مخالف بیانیہ دیگرلوگوں کی طرح میرے دل میں بیٹھ چکا تھا۔ارضم جنید نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجاز چوہدری شامل تھے نے ہمیں مزید اکسایا اور ہمیں حملہ کرنے کے لئے کورکمانڈر ہائوس کی طرف لے گئے، ان حملوں میں پاک فوج نے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

مزیدخبریں