اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض فورسزکی فول پروف سکیورٹی میں 105 یہودی آباد کاروں نے علی الصبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔مذہبی رسومات کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا ، قابض فوج کے گھیرائوسے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں آنے والے فلسطینی نمازیوں کی شناخت پریڈ کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔