شارک نے روسی سیاح کو نگل لیا.

Jun 09, 2023 | 13:14

مصر کے بحیرہ احمر میں شارک نے ایک روسی سیاح پر حملہ کر کے اسے نگل لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کی عمر 24 سال تھی جبکہ اس حملے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شارک نے سیاحوں کے گروپ پر حملہ کر کے روسی سیاح کو نگلنے کی کوشش کی تھی، لاش کا ایک حصہ سمندر سے نکال لیا گیا جبکہ حکام باقیات تلاش کر رہے ہیں۔ روس کے قونصل جنرل کے مطابق مرنے والا شخص سیاح نہیں تھا بلکہ مصر کا مستقل رہائشی تھا۔ مصر کی وزارتِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ روسی شخص پر ٹائیگر شارک نے حملہ کیا جسے پکڑ لیا گیا اور لیبارٹری میں یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شارک نے حملہ کیوں کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد حکام نے ساحلی پٹی کے 74 کلومیٹر حصے کو بند کر دیا ہے اور اتوار تک سوئمنگ اور دیگر آبی کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے۔

مزیدخبریں