پاناما لیکس میں 436 پاکستانیوں کا نام تھا،افسوس صرف ایک فرد کیخلاف فیصلہ ہوا:سراج الحق

Jun 09, 2023 | 14:04

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ پاناما لیکس میں 436 پاکستانیوں کا نام تھا،افسوس کے صرف ایک فرد کیخلاف فیصلہ ہوا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے ناسور کیخلاف جدوجہد ہر ایک پر لازم ہے، پاناما لیکس میں 436 پاکستانیوں کا نام تھا،جماعت اسلامی نے اس پر سب سے پہلے کارروائی کی درخواست کی تھی،افسوس کے صرف ایک فرد کیخلاف فیصلہ ہوا، پانامہ میں 435 افراد کے خلاف کچھ بھی نہ ہوا۔ان کاکہناتھا کہ ملک میں احتساب کے ادارے کیا کر رہے ہیں؟ایف آئی اے ، نیب اور دیگر اداروں نے کیاکام کیا؟حکومت میں آنے والے افراد کے تمام کیس بند ہو جاتے ہیں،اپوزیشن کے خلاف تمام ادارے تیز ہو جاتے ہیں،امید کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف ملے گا۔

مزیدخبریں