9 مئی واقعہ میں ملوث کسی شرپسند کو چھوڑنا نہیں ،بے گناہ کو پکڑنا نہیں: محسن نقوی

: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیاگیا۔رپورٹ کے مطابق شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل پر پیش رفت پربھی غور کیا گیا ہے۔9مئی کے واقعات میں ملوث مزید1163شرپسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا،سائنٹیفک انداز سے1163شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لاکرمفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔آخری شرپسند کی گرفتاری تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے،کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شرپسندوں اورانہیں اکسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔پولیس اورپراسیکیوشن کو بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسوں کی پیروی کی ہدایت کی گئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کسی گناہ گار کو چھوڑنا نہیں اور بے گناہ کو پکڑنا نہیں ہے۔انسپکٹرجنرل پولیس نے شرپسندوں کی گرفتاریوں،تفتیش اورمقدمات پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پراسیکیوشن،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری،ملتان،راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا کے کمشنرز اور آر پی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن