لاہور(نامہ نگار)تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔پو لیس نے کہا کہ دونوں موٹرسائیکل سوار آپس میں بھائی ہیں‘ موٹرسائیکل سوار لڑکوں کے نام 30 سالہ عبداللہ خان اور 22 سالہ عبدالہادی خان ہیں۔ حادثے کا شکار لڑکوں کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔عبدالہادی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عبداللہ خان شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس کے مطا بق کار ڈرائیور کی شناخت مجتبیٰ وقاص کے نام سے ہوئی جبکہ ڈرائیور کار کو جائے واردات سے کچھ فاصلے پر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔