لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے ایگزیکٹو سمیت تمام ونگز اور کیڈرز میں پروموشنز کا عمل جاری ہے، سوا سال کے دوران 18 پروموشن بورڈ اجلاسوں میں منسٹریل سٹاف کے 375 ملازمین کو پروموشن دی گئی ہے۔ 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر، 2 پرائیویٹ سیکرٹری کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرسونل کے عہدے پر ترقی دی گئی ، 46 اسسٹنس کو آفس سپرنٹنڈنٹ، 25 سینئر سکیل اسٹینوگرافرز کو بطور پرائیویٹ سیکرٹری پروموٹ کیا گیا، 31 سٹینوگرافرز کو سینئر سکیل سٹینوگرافرز، 138 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر پروموشن ملی، 69 جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک، 62 کلاس فور ملازمین کو جونیئر کلرک پروموٹ کیا گیا ہے، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو پولیس سروس میں ملازمین کو بلا تاخیر فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے منسٹریل سٹاف اور افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
میرٹ ‘سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسر‘ اہلکار کا بنیادی حق:آئی جی پنجاب
Jun 09, 2024