لاہور(لیڈی رپورٹر) دی سٹی سکولز گروپ کے زیرانتظام سمارٹ نیشنل کالج برانڈ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد گزشتہ روز خورشید ہال آواری ہوٹل لاہور میں کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی دی سٹی سکولز گروپ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فرزانہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ نیشنل کالج دی سٹی سکولز کی طرز پر میعاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر شہزاد محمد خان نے کہا کہ ہم سمارٹ نیشنل کالج میں سٹوڈنٹس کے بہترین رزلٹ اور بہتر مستقبل کی ضمانت دیتے ہیں۔ تقریب میں سمارٹ نیشنل کالج لاہور کیمپس کے علاوہ دوسرے شہروں کے فرنچائز مالکان ، پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی۔ جن میں گجرات، گلگت، سوات، پشاور اور اسلام آبا دکیمپس شامل تھے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر انصر اظہر ، سیکرٹری لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ ڈاکٹر بشریٰ ، رجسٹرار پنجاب یوینورسٹی ڈاکٹر احمد اسلام، پرنسپل ہیلے کالج آف کامرس ڈاکٹر حافظ ظفر احمد اور شعبہ تعلیم سے وابستہ دیگر افراد موجود تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک خرم شہزاد اور ہیڈ آف کالجز نوید الرحمن نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔