چائلڈ برتھ رجسٹریشن میں اضافے کیلئے چیف سیکرٹری کااجلاس  

لاہور(خبرنگار)پنجاب میں چائلڈ برتھ رجسٹریشن کی شرح میں اضافے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کے قائم کردہ ورکنگ گروپ کا سول سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس ہوا۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے صدارت کی۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ طارق محمود رحمانی، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن، سیکشن آفیسر ریگولیشنز لوکل گورنمنٹ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سکول ایجوکیشن، نادرہ،پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ، یونیسیف، نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ طارق محمود نے ورکنگ گروپ کو گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار اور درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا۔چائلد برتھ رجسٹریشن کے حوالے سے قائم ورکنگ گروپ نے سپیشل سیکرٹری آسیہ گل کی سربراہی میں پنجاب بھر میں بچوں کے اندراج کو 100فیصد یقینی بنانے اور سر  ٹیفکیٹ کے حصول کو آسان بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا۔

ای پیپر دی نیشن