لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ماڈل ٹاون، کینٹ اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ماڈل ٹاون، کینٹ اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محرم الحرام سے قبل سکیورٹی انتظامات کیلئے جامع حکمت عملی طے کرنے اور محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر منتظمین جلوس ومجالس سمیت متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے رابطے میں رہنے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریدار شہریوں کی سکیورٹی کیلئے موثر اقدامات پر عمل درآمد اور غیر قانونی مویشی منڈیوں، سیل پوائنٹس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سے متعلق احکامات جاری کئے۔بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران سائلین کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں،شہریوں کے مسائل خود سنیں اور ان کوفوری انصاف دلائیں۔ افسران کمیونٹی پولیسنگ پر توجہ دیں۔ پولیس افسران کی کارکردگی کی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔