لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے آزاد کشمیر کی سمال انڈسٹری اینڈ ٹریڈکی وزیر کوثر تقدیس گیلانی نے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں خواتین کی ترقی، خواتین سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی اور کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔