لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیویارک کے ہوٹل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے بعد ہوٹل کے کرائے میں اضافہ ہوگیا۔قومی کرکٹ ٹیم نیویارک میں موجود ہے۔قومی ٹیم نے جس ہوٹل میں قیام کیا وہاں پر کمرے کے کرائے میں 200 ڈالر اضافہ کردیا گیا۔ نیویارک میں ہوٹل سے سٹیڈیم کا فاصلہ کم کرنے کیلئے پاکستان ٹیم ہوٹل تبدیل کرلیا تھا۔نیو یارک سٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی اصل قیمت 10 ہزار ڈالر تھی لیکن پاکستان بھارت میچ کے باعث ٹکٹ بلیک میں 20 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 56 لاکھ پاکستانی روپے تک فروخت ہورہی تھی جبکہ عام سٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالرز یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔