بھکھی(شیخ احسان الہی سے)کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت سے شہری بیمار ہونے لگے مصنوعی دودھ کی مارکیٹوںاور دکانوں پر سرعام سپلائی جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطابق بھکھی اور اس کے گردونواح میں مضر صحت اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کی فروخت کا مکروہ دھندہ عروج پر جس کے نتیجہ میں شہری مختلف قسم کی بیماریوںمیں مبتلا ہونے لگے۔ شہر اور اس کے مضافات میں وسیع پیمانے پر تیار ہونیوالے مصنوعی دودھ کی سپلائی شہر کی مختلف دکانوں اورگلی محلوں میں کی جانے لگی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔