قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ارشدبھٹی کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع بھر میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری کی ہے۔ اوور لوڈ گاڑیاں تیزی سے سڑکیں خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں جس سے بحالی کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے اور ملک کا معاشی نقصان ہوتاہے۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے اس اثاثے کا تحفظ کیا جائیگا جس سے سڑکوں کی عمر میں اضافہ ہوگا اور بحالی کی لاگت میں کمی لائی جا سکے گی۔ ایکسل لوڈ منیجمنٹ قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔