ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کروڑوں روپے مالیتی اراضی واگزار 

کوٹ رادھا کشن (نمائندہ نوائے وقت) عبدالمتین بھٹی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک قصور نے ہمراہ احمد جوئیہ پٹواری‘ پرویزخاں اور آفتاب پٹواری محکمہ مال ‘ ڈی ایس پی صدر سرکل قصور پولیس خالد اسلم اور ایس ایچ او تھانہ شیخم نے بھاری نفری اوردیگر سکیورٹی سٹاف کے ہمراہ کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاؤں شیروکانہ میں کارروائی کرتے ہوئے انیس ایکڑ اراضی جس کی قیمت کڑوڑوں روپے بنتی ہے ملکیتی متروکہ وقف املاک بورڈ واگزار کروا کر محمد ذمران ہمایوں پٹہ دار کے حوالے کردی ۔

ای پیپر دی نیشن