کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا عوام دوستی کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ آئندہ وفاقی بجٹ عوام دوست نہیں ہوگا عوامی فلاح و بہبود حکمرانوں کی کبھی ترجیح نہیں رہی یہ ہر دور اقتدار میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھاتے آئے ہیںآئندہ بجٹ میں بھی عوام کو کسی طرح کا ریلیف فراہم نہیں کریں گے یہ غریب عوام کو زندہ درگور کرنا چاہتے ہیں انہی کی ستم ظریفیوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں آئے روز حالات کے ستائے عوام غربت و بے روزگاری کے ہاتھوں خود کشیاں کررہے ہیں اور نوجوان جرائم کی طرف تیزی سے راغب ہورہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد وقاص رامے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حکمرانوں کا عوام دوستی کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے :میاں علی بشیر
Jun 09, 2024