شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری حاجی اقبال شیخ نے تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر اور لیبر ونگ کے تحصیل صدر نعمان اکبر کے درمیان سیاسی اختلافات ختم کرادئیے اور انہوںنے ایک دوسرے کیساتھ ملکر پارٹی کو فعال،منظم ،متحرک بنانے کا عزم کیا اس موقع پر شانی خان،سیٹھ پرویز سمیت دیگربھی موجودتھے اس موقع پر گفتگو کرتے سٹی صدر میاںافضال حیدر نے کہاکہ خدمت کی سیاست ہمارا مشن ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی تربیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اختلافات کی نہیں بلکہ محبت ،یگانگت،اورعوام کے حقوق کے تحفظ کی سیاست کو اولین ترجیح سمجھ کر کررہے ہیں کارکن کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںاور نعمان اکبر کیساتھ ملکر آئندہ بھی وہ تمام فیصلے کئے جائیں گے جس سے پارٹی مضبوط اور کارکنان کا وقار بلند ہو۔
سٹی صدر پی ٹی آئی افضال حیدر اور نعمان اکبر کے درمیان سیاسی اختلافات ختم
Jun 09, 2024