حافظ آباد:مختلف واقعات میں 2افراد قتل کر دیا گیا

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) دومختلف واقعات میں 2افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قتل کی پہلی لرزہ خیز واردات قلعہ رامکور میں ہوئی جہاںپرملزم محمد عمران سترہ سالہ نوجوان شہزاد احمدسکنہ چک مولو کے اسکے گھر سے بلاکر قلعہ رامکور لے گیاجہاں پر اس نے اپنے دیگر8ساتھیوں مظہر اقبال، مدثر اقبال ،ثمان وغیرہ سے ملک کر شہزاد پر ڈنڈے سوٹوں سے ظالمانہ تشدد کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔قتل کی دوسری واردات نواحی گائوں پنڈی سندرانہ میں ہوئی جہاںپر بھتیجے نے سابقہ دشمنی پر  فائرنگ کرکے اپنے چچاکو قتل کردیاجس کے بعدملزم فرار ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن