گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج امت مسلمہ کے عالمگیر اتحاد و یگانگت کا مظہر بدنی و مالی اور روحانی عبادتوں کا مجموعہ ہے،مناسک حج کی آدائیگی بڑے خلوص کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔عرفات کے میدان میں برسنے والی رحمت کی برسات گناہوں کے داغ دھو دیتی ہے۔حج اول تا آخر رسول کریم کے ساتھ وفاداری نبھانے کا نام ہے۔لبیک کی صداؤں کے ساتھ حاجی صاحبان یہ عہد کرتے ہیں کہ جب بھی اسلام کو اس کی ضرورت پڑے گی وہ اپنا تن من دھن اسلام کیلئے پیش کر دیں گے۔چنانچہ حج کی حاضری کا تقاضا ہے کہ ہم ناموس رسالت کیلئے باطل کے مقابلے میں آہنی چٹان بن جائیں گے اور ہر قسم کی گستاخیوں کا دروازہ بند کر دیں گے۔