ماہ ذوالحجہ بڑی عظمت و شان کا حامل ہے: مولانا داؤد رضوی 

Jun 09, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت رضائے مصطفٰے پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ذوالحجہ کی آمد آمد ہے۔یہ ماہ مبارک بڑی عظمت و شان کا حامل ہے بالخصوص اس ماہ کے پہلے عشرہ کی راتوں کا تو کیا ہی کہنا جن کی قسم قرآن پاک میں ارشاد فرمائی گئی ہے جس سے اس عشرہ کی اہمیت و فضیلت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عشرہ میں کثرت سے نوافل کی ادائیگی،روزے رکھنے،تلاوت قرآن مجید اور درود و سلام کے ساتھ صدقات و خیرات کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے۔صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے کہا کہ ہمیں خود بھی ان ایام میں کثرت سے عبادت کرنی چاہیئے اور اپنے اہل و عیال اور دوست احباب کو بھی آگاہ کرنا چاہیئے۔اجتماع جمعہ میں حالیہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت،پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا مانگی گئی۔

مزیدخبریں