دونوں جہانوں میں کامیابی کیلئے قربانی کافلسفہ سمجھنا ہوگا:شوکت ورک 

 لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ دونوں جہانوں میں کامیابی کیلئے قربانی کافلسفہ سمجھنا ہوگا۔ جوراہ حق میں شوق شہادت سے سرشار نہ ہووہ زندگی کاراز نہیں پاسکتا جو دوسروں کی زندگی میں سکھ چین کی خاطراپناآرام قربان کرتے ہیں ان کادامن مراد کبھی خالی نہیں رہتا۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنی بہترین شے قربان اوراپنا مال مستحقین میں تقسیم کرنامستحسن اقدام ہے۔ اسلام میں ماہ ذوالحج کے ابتدائی 10 ایام عبادت اورسخاوت کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ان دنوں میں ہرکارخیر کاثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اپنے وسائل مستحق افراد کی تعلیم اورصحت پرصرف کرنیوالے ڈونرز ہمارے حقیقی محسن اور ہیروز ہیں۔ ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام اورجمہوریت کے دوام کیلئے سیاستدان اپنی اپنی اناقربان کر دیں۔ کوئی شخصیت یا کسی کی سیاست ہماری ریاست اورقومی وحدت سے مقدم نہیں ہوسکتی۔ 

ای پیپر دی نیشن