کمشنرکی زیر صدارت عیدالاضحی کیلئے قائم مویشی منڈیوں میں انتظامات کیلئے اجلاس  

لاہور(خبرنگار) کمشنرلاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت عیدالاضحی کیلئے قائم مویشی منڈیوں میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں انتظامات کی صورتحال و انتظامات کیلئے ڈی سیز سے بریفنگ لی۔ کمشنر لاہور نے کہا منڈیوں میں انتظامات پر کسی شکایت کے ازالہ کیلئے ٹھوس اور متحرک نظام ہونا چاہیے۔ لاہور میں کل 8، ننکانہ 6، قصور 4اور شیخوپورہ میں 11 منڈیاں لگ رہی ہیں۔ تمام منڈیوں میں آنیوالے جانوروں پر سپرے کو 100فیصد یقینی بنائیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہ پورکانجراں منڈی کے گرد غیر قانونی باڑوں کیخلاف آپریشن کے بعد ٹریفک رواں ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام داخلی راستے پر لائیوسٹاک کے کیمپس سے سپرے کے بغیر کوئی جانور شہر میں داخل نہ ہو۔ 

ای پیپر دی نیشن