وزیراعلیٰ فی بچہ 2 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کے احکامات جاری کریں،شیخ اٹارا کی اپیل 

لاہور (لیڈی رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم پروگریشو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اٹارا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب کے 8 ہزار پیف پارٹنرز اور 3 لاکھ اساتذہ پر خصوصی شفقت فرما کر پارٹنرز کو فی بچہ 2 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کے احکامات جاری کریں تاکہ پارٹنرز مالی مشکلات سے نکل سکیں۔ گزشتہ 9 سال سے پارٹنرز کے معاوضوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ اگر موجودہ حکومت نے اس مسئلہ کو فی الفور حل نہ کیا تو پھر پیف کے 28 لاکھ بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...