کوالالمپور میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جبر کیخلاف احتجاجی ریلی  

لاہور(نیوز رپورٹر) لبیک ملائشیا اور فری فلسطین تنظیم کے زیر اہتمام کوالالمپور میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جبر کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔شرکاء نے اسرائیل ظلم کیخلاف شدید احتجاج کیا اور فلسطینیوں کو جینے کا حق دو کے نعرے لگاتے رہے۔لبیک ملائشیاء کے امیر سجاد خان سیفی نے کہا اسرائیل غزہ اور رفاہ میں معصوم لوگوں پر بارود برسانا بند کرے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کو جینے کا حق دے۔ اگر مسلمان متحد ہوتے تو صیہونیوں کو فلسطین پر حملے کی جرات بھی نہ ہوتی۔ تحریک لبیک حماس کیساتھ ہے۔ فری فلسطین آرگنائزیشن کے سیکرٹری سینئر صحافی واصف امین ملک نے کہا حق کی فتح ہو رہی ہے اور یورپی ممالک بھی اب فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن