تھانہ فیکٹری ایریا میں سٹینڈکی 30 روپے پرچی نہ دینے پر رکشہ ڈرائیور قتل 

Jun 09, 2024

لاہور(نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پرچی ٹیکس نا دینا رکشہ ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا۔ 30 روپے رکشہ اسٹینڈ پرچی ٹیکس نہ دینے پر ملزموں نے رکشہ ڈرائیور کوقتل کردیا۔ مقتول کی شناخت 20 سالہ عظیم کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے مقتول عظیم کے بھائی ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم خرم‘ارسلان‘جانی احمد نے تشدد کرکے قتل کیا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقتول کے اہل خانہ کا چونگی امر سدھو میں احتجاجی مظاہرہ‘۔ مقتول کے ورثا کا الزا ہے کہ انوسٹیگیشن پولیس نے دو روز گزرنے بعد بھی نامزد ملزمان گرفتار نا کیا۔پو لیس کے مطا بق تفتیش کی جا رہی ہے جلد ہی اصل ملزموں کو گر فتا ر کر لیا جا ئیگا۔

مزیدخبریں