پیرمحل، فیسکو ریجن میں کریک ڈاؤن جاری، مزید  42 بجلی چور پکڑے گئے 

فیصل آباد+ پیر محل (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید 39بجلی چور پکڑے گئے جن کو72ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 24لاکھ 51ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیا گیا۔ پیر محل سے 3 پکڑے گئے۔ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 273روز کے دوران کل8791 بجلی چور پکڑے گئے جن کو 2 کروڑ47لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور89کروڑ 75لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر8675 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوچکا ہے جبکہ 6755بجلی چور گرفتار ہو گئے ہیں۔ فیسکو نے بجلی چوروں سے 64کروڑ 56لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی ہے۔ فیسکو فرسٹ سرکل سے اب تک2081بجلی چوروں کو47لاکھ 89ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ 63لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو سیکنڈ سرکل سے1602بجلی چوروں کو39لاکھ  56ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 16کروڑ 51لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو جھنگ سرکل سے کل1001بجلی چوروں کو 29 لاکھ 10ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ 32لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو سرگودھا سرکل سے1277بجلی چوروں کو29لاکھ 98ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ 85لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو میانوالی سے کل2231بجلی چوروں کو 44لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور21کروڑ 29لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل599بجلی چوروں کو14لاکھ 16ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 7کروڑ 13لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ قاسم ولد غلام محمد سکنہ عطا ٹاؤن، لیاقت بستی کلر والا اور سید عمران حیدر موضع ڈھیڈی کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ متعلقہ تھانے نے فیسکو افسر ساجد بشیر کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن