لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کا عبوری حکم جاری کردیا۔ سموگ تدارک کے لیے محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ جمع کروائی، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سموگ روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔میونسپل کارپوریشن لاہور اس بات کو یقینی بنانے کہ تجاوزات کو صاف کیا جائے۔واٹر کورسز کھولے جائیں تاکہ پانی پارک تک پہنچ سکے، جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرنمنٹ کمشن کے ماہرین نے رپورٹ جمع کروائی، رپورٹ کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح 2017ء میں 6.5 میٹر سالانہ سے کم ہو کر تقریباً 1.3 میٹر سالانہ رہ گئی۔ نہری پانی آبپاشی کے لیے دستیاب ہے مگر تجاوزات کی وجہ سے نہری پانی باغ جناح پارک تک نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی عدالت کے احکامات کے مطابق رپورٹ دائر کرے گی۔