لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ایشین چیلنج کپ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔ بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔ پاکستان پہلا سیٹ پچیس بائیس سے جیتا تو جنوبی کوریا نے دوسرا سیٹ چھبیس چوبیس سے جیت کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا ۔ پاکستان نے تیسرا سیٹ پچیس بائیس سے جیت کر دو ایک کی برتری حاصل کرلی ۔ قومی ٹیم نے چوتھا سیٹ پچیس بائیس سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ قطر نے قازقستان کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل میں سیٹ پکی کرلی ۔ فائنل پاکستان اور قطر کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلا جائیگا۔ قازقستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے میچ میں مد مقابل ہونگی ۔
ایشین چیلنج کپ والی با ل ٹورنامنٹ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ‘قطر سے مقابلہ آج
Jun 09, 2024