لاہور (خبر نگار) سردار لطیف کھوسہ نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت کا قانون آئین اور قانون کے متضاد ہے۔ میڈیا کا گلا گھونٹنے کی تیاری کی گئی ہے۔ عدالتیں اس قانون کو کالعدم قرار دے دیں گی، وہ قومیں تباہ ہوئیں ہیں جو عوامی مینڈیٹ کی عزت نہیں کرتیں، آپ ہوش کے ناخن لیں اور جو مینڈیٹ عوام کا چرایا ہے خدارا وہ مینڈیٹ عوام کو واپس لوٹائیں تاکہ ملک میں جمہوریت چلے اور آئین کی بالادستی ہو۔
قانون ہتک عزت ، آئین سے متصادم، میڈیا کا گلا گھونٹنے کی تیاری: لطیف کھوسہ
Jun 09, 2024