خیبر پی کے حکومت کی مینجمنٹ پے سکیل میں وفاق کی طرز پر اضافوں کی منظوری  

Jun 09, 2024

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت 7 جون کو صوبائی کابینہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معدنیات کے شعبے سے بہتر استفادہ حاصل کرنے کے لئے مینجمنٹ کمپنی بنانے کی منظوری دیدی گئی، اربن موبیلیٹی اتھارٹی ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں بقایاجات کے لئے 20 ملین گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مینجمنٹ پے سکیل میں وفاق کی طرز پر اضافوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کا سالانہ بجٹ اجلاس میں پیش کیا گیا جس کی بھی منظوری دی گئی، ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے لئے ممبران کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔ سوات اور مردان واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لئے ناموں کی منظوری دی گئی، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کی تنظیم نو کے لئے صوبائی ممبران کے ناموں کی منظوری دی گئی، پیڈو کی ایگزیکٹو کمیٹیوں کے لئے ممبران کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹس اساتذہ کی اپ گریڈیشن، پے سکیل بہتر کرنے کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی گئی۔

مزیدخبریں