کراچی (آئی این پی )عدالت نیاڈ اور انسانی اسمگلنگ میں گرفتار سماجی رہنما صارم برنی کی ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صارم برنی کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا، درخواست ضمانت کی سماعت پیر کو ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہفتے کے روز انسانی اسمگلنگ کے کیس میں ملوث بری ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کو پیش کیا گیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی اس موقع پر ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ بچی حیا کو فیملی کورٹ میں لا وارث قرار دیا گیا تھا جبکہ اس کی والد ہ زندہ جس کا نام افشین ہے افشین نے مدیحا نامی خاتون کو بچی فروخت کی تھی مدیحہ نے بشرہ کے پاس بھی فروخت کی اور تین ہزار ڈالر میں سودہ ہوا ۔برنی نے بچی کو لا وارث قرار دیا تھا جبکہ ملزم دوران تفتیش تعاون نہیں کررہے اور کسی بھی سوال کا جواب نہیں دے رہے وکیل کا مزید کہنا کہ بیس سے زائد اور بھی متاثرین ہے جس کی نشاندہی کرنی ہے اور ملزم سے اس حوالے سے تحقیقات کرنی ہے ملزم کی ٹرسٹ کے حوالے سے بینکوں کی معلومات بھی حاصل کرنی ہے عدالت نے ملزم برنی سے پوچھا کہ آ پ نے تین ہزار ڈالر وصول کئے جس پر برنی نے کہا کہ مجھے کوئی علم نہیں ہے عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ بچی حیا کے لئے کتنے پیسے لئے گئے ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ تین ہزار ڈالر میں بچی فروخت کی گئی ، کم عمر بچیوں کا معاملہ ہے اس لئے کیس کو ان کیمرہ کیا جائے اور ہمیں ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ایک ہفتے کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد صارم برنی عدالتی ریمانڈ پرجیل منتقل
Jun 09, 2024