ہائیکورٹ‘جیل میں قیدی تک میڈیا کی رسائی ‘ ملاقاتوں پر پابندی کا قانون چیلنج 

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں جیل میں قیدی تک میڈیا کی رسائی ‘ انٹرویوز اور ملاقاتوں پر پابندی کا قانون چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ پاکستان پرزنر رولز کی شق 265 آئین سے متصادم ہے،آئین ہر شخص کو ازادی اظہار کی ضمانت دیتا ہے،میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی جیلوں میں قیدیوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے ، بانی پی ٹی آئی اس وقت جیل میں قید ہیں ، چیئر مین گوہر خان بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر تحفظات ظاہر کر چکے ہیں ، میڈیا کی رسائی نہ ہونے سے اصل صورتحال سامنے نہیں آ سکتی ہے، اس قانون کی وجہ سے  قیدیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں ، عدالت پاکستان پرزنر رولز کی شق 265 کو کالعدم قرار دے،عدالت قیدیوں تک میڈیا کو رسائی اور ملاقاتوں کی اجازت دے۔

ای پیپر دی نیشن