کسووال(نامہ نگار)کسووال کا پاک فوج کا جوان وطن پر قربان۔ کسووال کے نواحی گاؤں 13چودہ ایل کا رہائشی پاک فوج کا جوان وطن پر قربان صوبیدار محمد اسلم بلوچستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔ شہید کا نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں ادا کر دیا گیا۔ شہید کا جسد خاکی کوئٹہ سے پنجاب روانہ کردیا گیا شہید کا نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔