لندن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے۔ اسرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداﷲ کے گاؤں سے ہے۔ اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونین کے منتخب ہونے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پہلی پاکستانی خاتون تھیں جو 1977 ء میں آکسفورڈ یونین کی صدر بنیں۔ اے پی ایس سکول پشاور سانحے میں بچ جانتے والے احمد نواز بھی آکسفورڈ یونین کے صدر بنے۔ اسرار کاکڑ آکسفسورڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں ڈی فل پرگرام میں داخلہ لے رہے ہیں۔ اسرار کاکڑ کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ممبران کا انتہائی شکرگزار ہوں۔ انتہائی پسماندہ گاؤں سے یہاں تک پہنچنا میرے لئے اعزاز ہے۔ یہ پاکستان اور میرے خاندان کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔
پاکستان کا اعزاز‘ اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب
Jun 09, 2024