اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کے معاملے پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قاسم سوری متعدد بار طلبی کے باوجود جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ قاسم سوری کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ سابق ڈپٹی سپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے۔ قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ کے اخبارات میں دیا جائے۔ گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیا جائے۔ کیس کی آئندہ سماعت9 جولائی کو ہو گی۔