اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اعلامیہ پاورڈویژن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات کی وفاقی وزیرنے سولرمینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کے صدر سے ملاقات کی اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تیزی سے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی۔
دنیا کی بڑی سولر کمپنی کو پاکستان میں پلانٹ لگانے کی پیشکش، تعاون کی یقین دہانی
Jun 09, 2024