وطنِ کی سا  لمیت وبقا کیلئے قوم بہادر افواج ‘سپہ سالار کے ساتھ کھڑی ہے 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دربار عالیہ عید گاہ شریف میں 8جون بروز ہفتہ عالمی یا رسول اللہ کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی تھے جبکہ ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی، چیئرمین پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان و دیگر نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ربِ رحمن نے قرآنِ کریم میں حضور نبی کریم ؐکی امت کو بہترین امت قرار دیا ہے۔ یہ حضور نبی رحمتؐ کا امتی ہونے کا اعجاز ہے ترتیب میں آخری امت ہونے کے باوجود ہم بہترین امت ہیں اور اپنے پیارے حبیبؐ کے ذکرِ خیر کو ہرگھڑی بلند سے بلندتر کرنے کا ذمہ خود ربِ رحمن نے اٹھارکھا ہے۔ وطنِ عزیز پاکستان عظیم نعمتِ خداوندی و عطائے مصطفوی ہے اوروطنِ عزیز کی سا  لمیت، بقا اور استحکام کے لئے پوری قوم اپنی بہادر افواج اور سپہ سالار کے ہمراہ کھڑی ہے اور دفاعِ وطن کو نا قابلِ تسخیر بنانے کے لئے دی گئی سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ اپنے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں حضور نبی رحمتؐ کی شریعتِ مطہرہ کے تابع بسر کریں اور اپنے روحانی مرکز مدینہ منورہ سے اپنا تعلق، اپنا رشتہ اور اپنی نسبت مضبوط سے مضبوط تر کر یں۔ عید گاہ شریف سے ہمیشہ عشق و اتباعِ رسول، وحدتِ امت  اور وطنِ عزیز کی سلامتی اور بقا کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کی جانب بلایا جاتا ہے۔سجادہ نشین بگھار شریف پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا امتِ آج اگر دین و دنیا میں کامیاب ہو سکتی ہے تو صرف اور صرف غلامیِ مصطفی کے ذریعے سے ہی ایسا ممکن ہے۔سجادہ نشین گھمکول شریف پیر سید حبیب اللہ شاہ نے کہا مسلمانانِ عالم کے پاس یقینی کامیابی کے لئے اتباعِ رسولِ کریم  کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ نے کہا قیا م و استحکامِ پاکستان کیلئے علما  و مشائخ کا کردار اور مخلوقِ خدا کے روحانی تزکیے نے خانقاہی نظام کی خدمات روزِ روشن کی مانند عیاں ہیں۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا  حضور نبی کریمؐکی بے پناہ بلند و بالا شانوں کے تذکروں سے قرآنِ کریم بھرا پڑا ہے ۔عظیم الشان کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں اندون و بیرون ممالک سے مریدین، وابستگانِ عید گاہ شریف اور شمع رسالتکے پروانوں کے علاوہ سفرائے کرام، وفاقی و صوبائی وزراء￿  اور ممبر ان، مشائخِ عظام جن میں پروفیسر ڈاکٹرپیر ساجد الرحمن (بگھار شریف)،پیر سید حبیب اللہ شاہ(گھمکول شریف) علمائے کرام جن میں مفتی محمد سلیمان رضوی، مفتی لیاقت الازہری، مفتی محمد عامر(کراچی) و دیگر اور نعت خوانانِ عظام جن میں محمد عامر فیاضی، غلام مصطفی قادری،  چوہدری عنصر، چوہدری نجیب الرحمن (امریکہ)،عبدالکبیر نقشبندی و دیگر کے علاوہ ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شہباز ظہیر و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس عظیم الشان عالمی یا رسول اللہ کانفرنس مٰن مفتی فیصل حیسن نقشبندی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا مسلمانانِ عالم اپنے دلوں کو عشق و غلامیِ مصطفی   سے منور کر کے اپنا رخ ہر طرف سے پھیر کر اپنے روحانی مرکز مدینہ منورہ کی جانب کر لیں تو یقینی کامیابی ان کا مقدر بن جائے گی۔کانفرنس کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواج پاکستان کی سر بلندی،اتحاد بین المسلمین اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات و آبادکاری کے لئے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...