لاہور (نامہ نگار) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں طاہر کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان، نولکھا میں ذوالفقار کی فیملی سے 2 لاکھ 45 ہزار مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر اشیاء، گارڈن ٹاؤن میں ناصر کی فیملی سے 2 لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر اشیاء، غازی آباد میں جمیل کی فیملی سے 2 لاکھ 45 ہزار مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر اشیاء، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں منور کی فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر اشیاء، گرین ٹائون میں مقدس سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی موبائل اور دیگر اشیاء فیصل ٹاون میں روف سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی موبائل اور دیگر اشیاء ہڈیارہ میں ماجد سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی اور موبائل فون، ہنجروال میں راحت کی فیملی سے 90 ہزار مالیت کی نقدی چھین لی۔ وحدت کالونی، بادامی باغ، شمالی چھاونی لوِئرمال سے گاڑیاں اور کاہنہ، ساندہ، اچھرہ، ماڈل ٹاؤن راوی روڈ، برکی اور ریس کورس سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔