کوئٹہ: 2 سالہ بچہ پولیو سے معذور  ملک میں کیسز کی تعداد 5 ہوگئی 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گنج بائی پاس میں دو سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔ جس کے بعد ملک میں اب تک پولیو سے پانچ بچے متاثر ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق بلوچستان میں پولیو سے 4 اور سندھ میں ایک بچہ متاثر ہوچکا ہے۔ ماہرین نے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر سے نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن