بہاولپور (نیٹ نیوز) بہاولپور میں پرچہ دیتی طالبہ کی طبیعت خراب ہوئی تو سال ضائع ہونے کے ڈر سے ہسپتال جانے سے انکار کیا لیکن ریسکیو اہلکار 2گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لیکر کھڑی رہی۔ بہاول پور میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیئر (ڈی اے ای) کے امتحان میں پیپر دیتے ہوئے طالبہ کی طبیعت خراب ہوئی تو طالبہ نے ہسپتال جانے سے انکار کیا۔ طالبہ نے کہا کہ پرچہ چھوڑ دینے سے میرا سال ضائع ہو جائے گا۔ انکار پر امتحانی سینٹر میں ہی طالبہ کو طبی امداد دی گئی اور ریسکیو کی خاتون اہلکار 2 گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لیکر کھڑی رہی۔
بہاولپور: پرچہ دیتی طالبہ کی طبیعت خراب ریسکیو اہلکار 2گھنٹے ڈرپ لیکرکھڑی رہی
Jun 09, 2024