عدت نکاح کیس:  بشریٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس ہائیکورٹ کا اعتراض

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر دیئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کیا،اس شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی۔ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی، بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے جیل میں بدترین حالات میں رکھا گیا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے لیے ضروری ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد نمٹائی جائے۔ سزا معطلی کی جو درخواست پہلے سے سیشن کورٹ میں زیر ہے عدالت اس پر سماعت کرے۔ ڈائری برانچ نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر3 اعتراضات عائد کرتے ہوئے کہاکہ سیشن کورٹ میں سزا معطلی زیر التوا ہوتے ہوئے ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے ؟،ماتحت عدالت کے کونسے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے ؟،دو عدالتوں سے ایک ہی قسم کا ریلیف کیسے لیا جا سکتا ہے ؟۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...