شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مضبوط معاشی قوت بنے گااور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ ماضی کی طرح اب بھی نواز لیگ ہی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہوگی، (ن) لیگ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے کرپشن، مہنگائی، لوٹ مار، خورد برد کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میاں نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور پارٹی قیادت بھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔