ضلع بھر میں صفائی کے اعلیٰ معیار  کو یقینی بنائے گی ، انیل سعید

 اٹک(نامہ نگار ) ضلع بھر میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ،منڈی مویشیا ں میں خریدا رو ں اور مویشی مالکا ن کے لیے پینے کے ٹھنڈے پا نی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا اور گاہکو ں کے بیٹھنے کے لیے منا سب جگہ کا انتظام کیا جائے گا ، گرین بیلٹس کو صاف رکھا جائے گا تاکہ عوام کو صاف ماحول فراہم کیا جا سکے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیاجاسکے، میونسپل کمیٹی اٹک عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ان خیالا ت کا اظہا ر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک و ا یڈ منسٹر یٹر بلدیہ انیل سعید نے اٹک شہر کے دورے کے مو قع پر کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ   آفتاب احمد خان ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن