گوجرخان (نامہ نگار)غزہ میں اقوام متحدہ سکولو ں میں بے گھرپناہ گزین مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی کی بمباری سے 40 فلسطینیوں کی شہادت سینکڑوں فلسطینیوں کا زخمی ہونا اسرائیلی درندگی کی انتہا ہے ایک روز قبل بھی اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50کے قریب فلسطینیو ں کی شہادت ہوئی معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جا ر حیت کو 245دن گزر گئے انسانیت کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے امریکہ اور بھارت اسرائیل کے بغل بچے کا کردار ادا کر رہے ہیں اسرائیل کے بھارتی مز ائلوں سے فلسطینیوں پرحملے بھارت اور مودی سرکار کا مسلمان دشمنی کا ثبوت ہے بین الاقوامی طاقتوں اور اقوام متحدہ نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے وقت چیخنے چلا نے والوں کو فلسطین میں اسرائیلی ظلم و ستم پر سانپ سونگھ گیا ہے حکمران جہاد کا راستہ اپنائیں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ناقابل بردا شت ہے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے فلسطینیوں کوکسی صورت تنہانہ چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سٹی گوجرخان کے صدر سید ندیم عباس بخاری مرکزی نے تاجران گوجرخان کے سرپرست اعلی حاجی خواجہ محمد اعجاز مرکزانجمن آڑ ھتیا ں گوجرخان کے صدر راجہ سجاد سلیم حیدر المعر و ف کالا مرکزی ا نجمن تاجراں گوجرخان کے سینئر نا ئب صدر حاجی عبد الغفار قریشی انجمن شہریاں گوجر خا ن کے صدر سعید ین خان ایڈووکیٹ رکشہ ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر احمد شاہ خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔